the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

بنگلہ دیش میں اتوار کو ایک پولیس افسر کی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعے میں حالیہ مہینوں میں ہلاکت خیز واقعات کرنے والے شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جب مشرقی شہر چٹاگانگ میں محمودہ نامی خاتون کو اس وقت تین نامعلوم مسلح افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب وہ گھر کے قریب ہی اپنے بیٹے کو اسکول بس پر سوار کروا کے واپس آ رہی تھیں۔

فائرنگ سے قبل مقتولہ کو چھرا مار کر زخمی کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر سینیئر سپرنٹنڈنٹ بابل اختر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پیش پیش رہے ہیں اور خاص طور پر انھوں نے کالعدم جماعت المجاہدین



بنگلہ دیش نامی عسکریت پسند تنظیم کے خلاف حالیہ مہینوں میں کئی بڑی کارروائیوں کی قیادت کی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" نے چٹاگانگ پولیس کے ڈپٹی کمشنر مختار حسین کے حوالے سے بتایا کہ "انھیں شبہ ہے کہ اس میں اسی کالعدم تنظیم کے شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔"

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق بابل اختر ان دنوں ڈھاکا میں پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات ہیں اور انھیں ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر ان سے ذاتی طور پر سکیورٹی کا انتظام کرنے کا بھی کہا جا چکا تھا۔

بنگلہ دیش کو حالیہ برسوں میں مذہبی شدت پسندوں کی طرف سے مختلف کارروائیوں کا سامنا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ایسے واقعات میں 40 افراد مارے جا چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.